ابنا: يہ مظاہرہ مغربي پيرس ميں لا ڈيفينس کے علاقے ميں تقريبا دس دن سے جاري ہےـ پوليس اہلکاروں نے مظاہرين پر حملہ کيا اور ان کے پلے کارڈ اور بينر ضبط کر لئےـ
پوليس عہديداروں کا کہنا ہے کہ پوليس نے اس تجارتي مرکز کي صاف صفائي کے لئے مظاہرين پر حملہ کيا جو اپنے ساتھ کارٹون اور ديگر اضافي چيزيں لائے تھےـ
مظاہرين کا کہنا ہے کہ پوليس نے تشدد آميز برتاؤ کيا اور مظاہرين کو منتشر کرنے کي کوشش کي ـ حملے کے کچھ ہي دير بعد مظاہرين دوبارہ اسي جگہ پر جمع ہونے لگےـ مظاہرين نعرے لگا رہے تھے کہ ہم يہاں ہيں، يہيں رہيں گے اور ہرگز نہيں جائيں گے ـ عوام کو کبھي مغلوب نہيں کيا جا سکتاـ" فرانس پريس کي رپورٹ کے مطابق کينز ميں گروپ بيس کا سربراہي اجلاس ختم ہو جانے کے بعد مظاہرين نے لا ڈيفينس نامي علاقے ميں گرينڈ آرک نامي عمارت کے نيچے اپنے خيمے نصب کئے ہيں ـ پوليس اس سے پہلے بھي اس جگہ سے مظاہرين کے ٹينٹ ہٹانے کي کوشش کر چکي ہےــ......
/169